Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

حماد اظہر، زبیر نیازی اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم

حسان نیازی کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی روک دی گئی
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 05:09pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں حماد اظہر، زبیر خان نیازی، اور خالد گجر کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے، جب کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی روک دی گئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان حماد اظہر، زبیر خان نیازی اور خالد گجر گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں، پولیس تحقیقات میں بھی پیش نہیں ہوئے، ملزمان پر زمان پارک کے سامنے پولیس کی گاڑیاں جلانے کا الزام ہے، عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کے لیے ملزمان کے خلاف اشتہار دینے کا حکم جاری کرے، ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ نمبر 852/23 درج ہے۔

عدالت نے 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی مگر حسان نیازی کے دوسرے مقدمہ میں گرفتار ہونے کی وجہ سے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روک دی گئی۔

pti

Hammad Azhar

PTI protest

PTI Leaders arrested

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div