پاکستانی معروف میزبان طارق عزیز کون سی خواہش پوری نہ ہوسکی؟

اہلیہ نے شوہر کی آخری خواہش سے متعلق انکشاف کردیا
شائع 16 اگست 2023 09:00pm

پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے پروگرام ”نیلام گھر“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے میزبان جنہوں نے اپنا سب کچھ پاکستان و قوم کے نام کر دیا تھا ۔

مرحوم طارق عزیز کی اہلیہ ہاجرہ طارق نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے شوہر کی آخری خواہش کا انکشاف کیا ہے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مرحوم طارق عزیز نے اپنی لائبریری ایک کالج کو عطیہ کردی تھی، تاہم اس کے باوجود ان کی کئی کتابیں اب بھی گھر پر موجود ہیں۔ان کی وفات کے کئی ماہ بعد ایک کتاب سے نوٹ ملا جس میں انہوں نے آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے لکھا تھا۔

ہاجرہ طارق کے مطابق لیجنڈری اداکار کی عادت تھی کہ وہ کتابوں میں نوٹ لکھ کر رکھا کرتے تھے، تاہم مذکورہ نوٹ ان کی وفات کے کئی ماہ بعد ملا جس کی وجہ سے ان کی یہ خواہش ادھوری رہ گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طارق عزیز کو خدمت خلق کا بےحد شوق تھا، انہیں اپنے وطن سے بے حد محبت تھے اسی وجہ سے انہوں نے اپنا سب کچھ پاکستان کے نام کردیا تھا، وہ اپنی زندگی میں بھی ضرورت مندوں کی مدد کرتے رہتے تھے جس کا انہیں بھی علم نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ طارق عزیز نے ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے کئی بےاولاد جوڑوں کو اولاد گود لینے میں بہت مدد کی اور ان کے لئے یہ بہت آسان تھا کہ کسی بچے کو خود گود لے لیں تاہم طارق عزیز اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پردے کے معاملات میں بہت محتاط تھے اس لئے کبھی اولاد نہ ہونے کا شکوہ کیا اور نہ ہی کبھی کسی بچے کو گود لینے کا ارادہ کیا۔

Tariq Aziz