Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

9 مئی واقعات: چیئرمین پی ٹی آئی کے باڈی گارڈز سمیت 29 کارکنان کی شناخت پریڈ مکمل

عدالت کا تمام ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم
شائع 18 اگست 2023 01:57pm
فوٹو — اے ایف پی/ فائل
فوٹو — اے ایف پی/ فائل

لاہور: 9 مئی کو راحت بیکری افشاں چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے کے کیس میں عمران خان کے باڈی گارڈ سمیت 29 کارکنان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں ںذر آتش کرنے اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے جو راحت بیکری افشان چوک میں پولیس کی گاڑیاں نذر آتش کرنے میں ملوث ہیں۔

دوران سماعت وکیل کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں پی ٹی آئی چیرمین کے گارڈز بھی شامل ہیں، ملزمان کو پانچ اگست کو زمان پارک سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے امن وامان کی خراب صورتحال کے پیش آج ملزمان کو پیش نہیں کیا، عدالت نے 29 ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے تمام ملزمان کو کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

pti

ATC

lahore

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div