Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

’نواز شریف ہی وزیراعظم ہونگے‘ شہباز شریف کا الیکشن ہر صورت وقت پر ہونے کا دعویٰ

'بطوروزیراعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا'
شائع 18 اگست 2023 04:13pm
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن شہباز شریف۔ فوتو — فائل
سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن شہباز شریف۔ فوتو — فائل

سابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتخابات ہر صورت وقت پرہوں گے،مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ الیکشن ہر صورت مقررہ وقت پر ہوں گے اورمینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیر اعظم بنیں گے۔ نواز شریف میرا لیڈر ہے اور میں اُن کا کارکن ہوں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن مین ‏‎مختلف سیاسی جماعتوں سے اتحاد ممکن ہے۔ ‏‎‏‎مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے، سب کچھ برداشت کر لیا، بیٹی اور بھتیجی کو بھی عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا۔

شہباز شریف کا کہناتھا کہ ‏‎سیاست میں ضد سے نہیں بلکہ مذاکرات سے معاملات حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ ، ‏‎بطور وزیراعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔

انہوں نے کہا کہ ‏‎16 ماہ تک دن رات محنت کی تا کہ عوامی بھلائی کیلئے کچھ کرسکوں۔

سابق وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ ‏‎فجرکی نماز پڑھ کر فارغ ہوئے تو آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی کال موصول ہوئی کہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ بحال ہوگیا۔ یہ ان کیکئے سب سے زیادہ خوشی کی بات تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے تمام اخراجات خود اپنی جیب سے ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی چند ہفتوں میں وطن واپسی کا امکان

آئندہ الیکشن میں ن لیگ اکثریت سے اقتدار میں آئے گی، نواز شریف

شہباز شریف نے ایک سوال کے جواب میں مزید بتایا کہ انہیں کھانے میں دال روٹی پسند ہے تاہم کھانا پکانا بالکل نہیں آتا، سوئمنگ کا شوق ہے اور ڈاکٹروں نے بھی یہی تجویز کیا ہے۔

PMLN

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div