Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

لاہور کے وکلاء نے پولیس کے عدالتوں میں داخلے پر پابندی لگا دی

لاہور بار ایسوسی ایشن کا لاہور پولیس کے خلاف بڑا فیصلہ
شائع 18 اگست 2023 08:43pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کے گھروں پر پولیس چھاپوں پر رد عمل دیتے ہوئے لاہور کی عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی لگادی۔

لاہور بار ایسوسی ایشن نے لاہور پولیس کے خلاف بڑا فیصلہ کیا ہے، وکلاء نے کل سے لاہور کی عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

مزید پڑھیں

پولیس چھاپے میں بھینسیں اور زیورات لے جانے پر عدالت برہم، تفصیلی رپورٹ طلب

بار کونسل نے ریٹائرڈ ججز کو ماتحت عدالتوں میں وکالت کرنے سے روک دیا

پنجاب بار کونسل نے 57 ضلعی اور تحصیل بارز کے صدور کو معطل کردیا

لاہور بار ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز میں وکلاء کے گھروں پر پولیس کے چھاپوں اور وکلا کی گرفتاری کی شدید مذمت کی گئی۔

صدر لاہور بار انتظار حیسن ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کے گھروں پر چھاپوں، چادر اور چار دیواری کی پامالی اور توڑ پھوڑ کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حسام نیازی اور حیدر مجید ایڈووکیٹ کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، بصورت دیگر کل سے لاہور کی کسی مقامی عدالت میں پولیس کو داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

lahore

Lawyers

Police Raid

lahor bar association

police entry baned court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div