Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

عثمان ڈار کی فیکٹری ڈی سیل ہونے کے بعد دوبارہ سیل کردی گئی

عثمان ڈار اور عمر ڈار متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں
اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 10:46pm
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار

سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار اور عمر ڈار کی فیکٹری کو ایک بار پھر سیل کردیا گیا۔

عثمان ڈارکی فیکٹری کوڈسٹرکٹ کونسل نےسیل کیا،مزید تفصیلات خواجہ ریحان سے “خواجہ ریحان

ڈسٹرکٹ کونسل نے رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار اور عمر ڈار کی فیکٹری کو ایک بار پھر سیل کردیا۔

ڈسٹرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ فیکٹری کی تعمیرغیرقانونی ہے۔

عدالتی حکم پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی پراپرٹی ڈی سیل

اس سے قبل سیالکوٹ میں عدالت کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی پراپرٹی کو ڈی سیل کیا گیا تھا۔

سیالکوٹ میں عدالت نے عثمان ڈار کی جائیداد ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی پراپرٹی کو ڈی سیل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

مینار پاکستان جلسے سے قبل پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، عثمان ڈار کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ

عمران خان کیلئے غیرملکی سفیروں سے مدد طلب، بیرون ملک بھیجے جانے کے امکانات

ڈیوٹی مجسٹریٹ قدسیہ بانو نے عثمان ڈار کی پراپرٹی کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

عثمان ڈار کی رہائشگاہ سمیت سیکرٹریٹ فیکٹری اور شوروم سیل

اس سے قبل سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے عثمان ڈار کی رہائش گاہ سمیت سیکرٹریٹ فیکٹری اور شوروم سیل کردیے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار اور عمرڈار متعدد مقدمات میں اشتہاری ہیں۔

سول جج بانو قدسیہ کے حکم پر گھر سمیت دیگر جائیدادوں کو سیل کرنے نوٹس لگا دیے گئے ہیں۔

اس دوران آپریشن ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، جبکہ رہائش گاہ کو سیل کرنے کے دوران گھر پر کوئی فیملی ممبر موجود نہ تھا۔

واضح رہے کہ دوران آپریشن پولیس کی جانب سے فیکٹری میں موجود سیکیورٹی گارڈ اور ورکرز کو باہر نکال دیا گیا۔

Usman Dar

Sialkot

Pakistan Tehreek Insaf

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div