Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

عثمان ڈار کی گرفتاری کیلئے محتلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی لی گئی
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 07:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ مارا ہے۔

مزید پڑھیں: مینار پاکستان جلسے سے قبل پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، عثمان ڈار کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ

پولیس کی جانب سے عثمان ڈار کی گرفتاری کے لیے محتلف حصوں اور دفاتر کی تلاشی بھی لی گئی۔

پولیس کے مطابق 9 مئی کے بعد ہوئے واقعات میں عثمان ڈار 5 مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، پولیس کی جانب سے فیکٹری منیجر سے 9 مئی کی لیبر کی حاضری کا ریکارڈ طلب کیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران فیکٹری کے مین دروازے کو بند کردیا گیا اور داخلی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

pti

Usman Dar

Sialkot

Police Raid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div