Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

عثمان بزدار کو ایک بار پھر نیب طلبی کا سمن جاری

سابق وزیراعلیٰ اس سے قبل بھی متعدد بارطلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے
شائع 19 اگست 2023 01:11pm
سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار - تصویر/ فائل
سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار - تصویر/ فائل

نیب نے سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو پھر طلب کر لیا۔ انہیں 30 اگست کو نیب میں پیش ہونے کا سمن جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ نیب کی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا سمن جاری کیا ہے۔

اس سے قبل بھی عثمان بزدار کو متعدد بارطلب کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

نیب سابق وزیراعلیٰ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات، مبینہ غیر قانونی تقررو تبادلوں کےکیس کی تحقیقات سمیت گندم کی برآمد میں بے مبینہ ضابطگیوں کی چھان بین بھی کر رہا ہے۔

عثمان بزدار کے خلاف سرکاری محکموں کے ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں اور کرپٹ پریکٹس کے الزامات کی بھی نیب میں تحقیقات جاری ہیں۔

NAB

Usman Buzdar