Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پسند کی شادی پر لڑکی کے اہلخانہ نے لڑکے کے گھر کو آگ لگا دی

پولیس نے تین مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا
شائع 21 اگست 2023 09:28am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

موضع کروال میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے ورثاء نے پٹرول چھڑک کر لڑکے والوں کے گھر کو آگ لگادی، پولیس نے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں پسند کی شادی کرنے کی پاداش میں لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے کے گھر کو آگ لگا کر خاکستر کردیا۔

مزید پڑھیں: سگی بہن نے کرائے کے قاتلوں سے بھائی مروا دیا

پولیس حکام کے مطابق تھانہ کوٹ نیناں کے موضع کروال کی رہائشی سونیا نے اپنے گاؤں کے لڑکے طلحہ سے پسند کی شادی کرلی تھی، جس پر لڑکی کے والدین نے لڑکے اور اس کے والدین پر بچی کے اغوا کا مقدمہ کرادیا۔

مزید پڑھیں: پسند کی شادی کرنیوالے مسلمان لڑکے کے ماں باپ کو ہجوم نے قتل کردیا

حکام نے بتایا کہ لڑکی کے والدین کو جب پتہ چلا کہ سونیا اور طلحہ کا نکاح ہوگیا ہے تو لڑکی کے ورثاء نے طلحہ کے گھر پر دھاوا بول دیا، اس کی کی بہن پر تشدد کیا اور پٹرول چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی، جس سے گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

مزید پڑھیں: پسند کی شادی کیلئے تختے پر دریا عبور کرنیوالی لڑکی ڈوب گئی، لڑکے پرقتل کا مقدمہ

ڈی ایس پی رائے احسان الٰہی کے مطابق 14 نامزد ملزمان سمیت 24 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، اور باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی ایس پی سرکل رائے احسان الٰہی کا کہنا ہے کہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Court Marriage

Love Marriage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div