Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

جڑانوالہ میں مسیحی برادری کو مسجد میں عبادت کی دعوت، پادری کی ویڈیو وائرل

شہری بین المذاہب ہم آہنگی کی نئی مثال قائم کرنے لگے
شائع 21 اگست 2023 04:01pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

جڑانوالہ میں قرآن پاک کی مبینہ بےحرمتی پر شہرمیں کئی گرجا گھرجلائے جانے کے بعد شہری بین المذہاب ہم آہنگی کی نئی مثال قائم کرنے لگے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پادری میجر معشوق مسیح اس حوالے سے تفصیلات بتارہے ہیں کہ گرجا گھرجلائے جانے کے بعد انہیں مسلمان برادری کی جانب سے ان کی مسجد میں عبادت کی پیشکش کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اہلدیث کی مقامی مسجد کا وفد دو مرتبہ ہمارے پاس آیاہے اور ہمیں کہا ہےآپ ہماری مسجد میں عبادت کر لیں۔ صبح 9 بجے آپ کیلئے مسجد کھول دی جائے گی اور جس طرح آپ چرچ میں عبادت کرتے ہیں اسی طرح مسجد میں بھی کرلیجئے گا۔

پادری کے مطابق انہوں نے یہ پیشکش کرنے والے وفد سے جواباً کہ آپ ایک بار پھر بڑوں سے بھی صلاح مشورہ کرلیں کہیں ایسا نہ ہو کہ جیسے ہمارے چرچ پہ حملہ ہوا ہے، ویسے ہی کہیں آپ کی مسجد پہ بھی حملہ نہ ہوجائے۔

معشوق مسیح کے مطابق وہ وفد ان کے پاس دوبارہ آیا اور کہا کہ وہ ہر خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں۔

Jaranwala

JARANWALA RIOTS

Jaranwala Incident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div