Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی اسمگلرز گرفتار

بھارتی اسمگلرز منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، آئی ایس پی آر
شائع 22 اگست 2023 11:29am

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 6 بھارتی باشندوں کو رینجرز نے حراست میں لے لیا ہے، اور پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بھارتی اسمگلرز منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پر تعینات پنجاب رینجرز نے 6 بھارتیوں کو پکڑ لیا ہے، جو اسمگلرز منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی اسمگلرز کو 29 جولائی سے 3 اگست کے دوران پاکستان کی حدود سے پکڑا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملزمان میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ ، وشال سنگھ، جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پکڑے جانے والے بھارتی منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں، اور بھارتی سیکیورٹی فورسز ( بی ایس ایف ) کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے، بھارتی اسمگلروں کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔

loc

bsf

indian smugglers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div