Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

یونان میں 18 جلی ہوئی لاشیں برآمد، تارکین وطن ہونے کا شبہ

شمالی یونان کے جنگلات کے علاقے میں گزشتہ چار روز سے آگ لگی ہوئی ہے
شائع 22 اگست 2023 08:23pm

جنوبی یورپ کے جنگلات میں آگ پھیلنے کے بعد یونان میں 18 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق شمال مشرقی یونان کے ایک دور افتادہ گاؤں سے منگل کے روز 18 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ اس علاقے میں کئی دنوں سے جنگل میں لگنے والی آگ بھڑک رہی ہے۔

یونان کی فائر سروس نے 18 لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی یونان کے جنگلات کے علاقے میں گزشتہ چار روز سے آگ لگی ہوئی ہے۔

فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اونتاس گاؤں کے جنوب میں ایک جھونپڑی کے قریب سے ملنے والی لاشیں تارکین وطن کی تھیں یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو، صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

یونان: جنگل میں لگی آگ نے تباہی مچا دی، تصاویر

حکام کے مطابق ایوروس علاقہ مشرق وسطیٰ اور ایشیا سے آنے والے تارکین وطن کے لیے ترکی سے آنے والا ایک مقبول راستہ ہے۔

Greece

wildfire

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div