Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

برازیل کے بولسونارو نے بھی سعودی تحائف فروخت کیے، گرفتاری کا امکان

ڈی سلوا کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد بولسونارو صدر بنے تھے
شائع 24 اگست 2023 08:17am
بولسونارو پر الزامات ان کے ہی ایک سابق ساتھی نے عاید کیے ہیں۔ تصویر روئٹرز
بولسونارو پر الزامات ان کے ہی ایک سابق ساتھی نے عاید کیے ہیں۔ تصویر روئٹرز

برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ بولسونارو پرسعودی عرب سے ملنے والا تحفہ فروخت کرنےکا الزام ہے۔

استغاثہ کے مطابق سابق صدر نے سعودی عرب سے ملنے والی قیمتی گھڑی کو68 ہزارڈالرمیں امریکا میں فروخت کیا۔

بولسونارو پر الزامات ان کے ہی ایک سابق ساتھی نے عاید کیے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق الزام ثابت ہونےپرسابق صدرکوگرفتارکیا جاسکتا ہے۔

بولسونارو فوج کے ایک سابق کیپٹن ہیں اور وہ لولا ڈی سلوا پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے بعد اس وقت برازیل کے حکمران بنے تھے جب ڈی سلوا کے الیکشن لڑنے پر عدالتوں نے پابندی عائد کر دی تھی۔

تاہم بعد میں عدالتوں نے یہ پابندی ختم کر دی اور ڈی سلوا صدر بن گئے۔

بولسونارو کے حامیوں نے برازیل نے بڑے بڑے مظاہرے کیے اور فوج سے مطالبہ کیا کہ لولا ڈی سلوا کو ہٹایا جائے کیونکہ وہ کرپٹ ہیں۔

لیکن عدالتوں نے بولسونارو کو ہی طویل عرصے کیلئے نااہل قرار دے دیا۔

brazil

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div