Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

عمران خان پر درج مقدمات میں مزید دفعات شامل، پولیس کو تفتیش کی اجازت

مقدمے میں شہریوں کو ریاست کیخلاف بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل
اپ ڈیٹ 25 اگست 2023 05:45pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر درج مقدمات میں مزید دفعات شامل کردی گئیں، مقدمے میں شہریوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 9 مئی میں ملوث گرفتار ملزمان کی طرف سے دیے گئے بیانات کی روشنی میں دفعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

مقدمے میں شہریوں کو ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں

9 مئی واقعات: جے آئی ٹی عمران خان سے تفتیش کیلئے اٹک جیل پہنچ گئی

عمران خان کی سزا معطلی پر سماعت ملتوی، ٹرائل کورٹ کی غلطی نہیں دہرائیں گے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیکرٹری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی

گرفتار ملزمان نے بیان دیے کہ عمران خان کے کہنے پر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، اس سے پہلے مقدمے سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات لگائی گئی تھیں، ضمنی میں مزید دفعات کا اضافہ کیا گیاہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی سے جے آئی ٹی سانحہ 9 مئی مقدمات کے حوالے سے تفتیش کررہی ہے اور اسی سلسلے میں جے آئی ٹی آج تفتیش کے لیے اٹک جیل پہنچی ہے۔

عمران خان سے ایک اور مقدمے میں پولیس کو تفتیش کی اجازت

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ایک اور مقدمے میں پولیس کو تفتیش کی اجازت دے دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی جانب سے تفتیش کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم گلبرگ میں کنٹینر جلانے اور پولیس پر حملہ کے مقدمہ میں ملوث ہے، ملزم ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوا، ملزم اس وقت اٹک جیل میں ہے شامل تفتیش کرنے کی اجازت دی جاٸے۔

عدالت نے گلبرگ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تفتیش کی اجازت دے دی۔

imran khan

FIR

JIT

pti chairman

atc lahore

MAY 9 RIOTS

Imran Khan Arrested August 5

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div