Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

کینیڈین نائب وزیراعظم کو گاڑی تیز چلانے پر جرمانہ

کرسٹیا فری لینڈ ہائی وے پر 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں
شائع 25 اگست 2023 07:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کینیڈا کی نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کو حد رفتار سے تیز گاڑی چلانے پر پولیس نے 237 ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا۔

نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ شمالی البرٹا میں میونسپلٹی گرینڈ پریری اور پیس ریور کے درمیان ہائی وے پر 132 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہی تھیں۔

مزید پڑھیں

کینیڈا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو، صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کینیڈا: جنگلات میں لگی آگ 13 صوبوں تک پھیل گئی، ایمرجنسی نافذ

کینیڈا کے وزیراعظم اور اہلیہ کا 18 سالہ رفاقت ختم کرنے کا اعلان

البرٹا ہائی ویز پر زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 110 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پولیس نے ان کی گاڑی کو روکا اور جرمانہ عائد کردیا جو انہیں ادا کرنا پڑا۔

کرسٹیا فری لینڈ کرائے کی گاڑی پر البرٹا اور جنگلات کی آگ سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے لیے جارہی تھیں۔

نائب وزیراعظم نے جرمانہ ادا کیا اور اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ میں گاڑی زیادہ تیز چلارہی تھی اورآئندہ ایسا نہیں کروں گی۔

انہوں نے کچھ روز پہلے ہی تسلیم کیا تھا کہ ان کے پاس اپنی گاڑی نہیں ہے، وہ ٹورنٹو میں قیام کے دوران سائیکل اور مقامی ٹرانسپورٹ استعمال کرتی ہیں۔

canada

toronto

Canadian vice Prime Minister

Chrystia Freeland

fined over speeding

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div