Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

لائیو نشریات کے دوران بی بی سی اینکر کی زبان پھسل گئی

نیوز اینکر نے خود ہی اپنی ویڈیو وائرل کردی
شائع 26 اگست 2023 05:51pm
اسکرین گریب: ایکس/ گیرتھ بارلو
اسکرین گریب: ایکس/ گیرتھ بارلو

برطانوی خبر رساں ادارے ”بی بی سی“ کے ایک نیوز اینکر کی لائیو نشریات کے دوران غیر ارادی طور پر زبان پھسل گئی، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لیکن ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ پریزینٹر گیرتھ بارلو خود تھے۔

”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر شئیر کیے گئے اس 12 سیکنڈ کے کلپ میں بارلو ایک سیگمنٹ شروع کرنے کے لیے تیار ہوتے ہوئے کیمرے کی طرف دیکھتے ہیں اور معمول کے مطابق ”آپ دیکھ رہے ہیں“ کہنے کے بجائے غلطی سے ”میں دیکھ رہا ہوں“ کہہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکی اینکر کو لائیو نیوز بلیٹن کے دوران شادی کی پیشکش

نیوز اینکر بارلو نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’کیا کوئی مجھے یاد دلا سکتا ہے کہ کون خبریں دیکھ رہا ہے…‘

شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو کو تقریباً 875,000 ویوز مل چکے ہیں۔ اس پوسٹ نے 6,900 سے زیادہ لائکس اور 360 سے زیادہ پوسٹس بھی جمع کی ہیں۔

ٹویٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اس ویڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

کچھ نے اسے مزاحیہ کہا تو دوسروں نے مذاق میں اسے ”شاندار“ کہا۔

ایک صارف نے لکھا ’آپ تکنیکی طور پر خبریں دیکھ ہی رہے ہیں۔ میرا مطلب ہے کہ آپ پیکجز دیکھ رہے ہیں اور آؤٹ پٹ کا جواب دے رہے ہیں‘۔

ایک اور صارف نے کہا، ’کم از کم آپ کو یاد ہے کہ یہ کون سا پروگرام تھا، اس سے بھی بدتر ہو سکتا تھا، آپ چینل 4 کی خبریں یا اس سے بھی بدتر آئی ٹی وی کہہ سکتے تھے‘۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بی بی سی کے کسی پریزینٹر نے اسکرین پر ہوئی اپنی مزاحیہ غلطی وائرل کی ہو۔

چند ماہ قبل اینکر لوکویسا براک بھی وائرل ہوئی تھیں۔

انہیں پتا ہی نہیں چلا تھا کہ وہ لائیو ہوچکی ہیں۔

Viral Video

BBC Presenter

Tongue Slip

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div