Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

طالبہ کا روپ دھار کر منٹوں میں موٹرسائیکل چرانے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

ویڈیو میں اسکول بیگ پہنے لڑکی کو تالہ کھولتے واضح طور پر دیکھا جاسکتاہے
شائع 27 اگست 2023 02:49pm

پیپلز کالونی میں طالبہ کا روپ دھارے لڑکی نے منٹوں میں موٹرسایکل چوری کرلی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

گوجرانوالا کے علاقے پیپلز کالونی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک لڑکی نے طالبہ روپ دھار کر منٹوں میں موٹرسائیکل چوری کرلی، اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں ایک لڑکی کو اسکول بیگ پہنے ہوئے گلی سے گزرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

لڑکی پہلے موٹرسائیکل پر نظر جما کر گزر جاتی ہے اور پھر ایک شخص کے گزرنے کے بعد واپس آکر اس موٹرسائیکل کر لاک توڑتی ہے اور اسٹارٹ کرکے فرار ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیوکی مدد سے لڑکی کی تلاش شروع کردی گئی ہے، جلد ہی بائیک چور لڑکی کو گرفتارکر لیا جائے گا۔