Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں جگہ اضافہ
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 05:54pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر301 روپے 99 پیسے پر بند ہوا۔

اطلاعات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں پیر کے روز ڈالر315 روپے پر فروخت ہوا۔

جمعے کے روز کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 78 پیسے اضافے کے بعد301 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا ہے، کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 192 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار478 پر بند ہوا۔

پابندیوں میں نرمی کے باعث پاکستان کی بڑھتی ہوئی درآمدات اور غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

اس حوالے سے ایک پیش رفت ہوئی ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ وہ کسی بھی شے کی درآمد پر پابندی نہیں لگا سکتا کیونکہ یہ وزارت تجارت کے دائرہ کار میں آتی ہے۔

تیل کی قیمتوں کا انحصار بھی کرنسی پر ہے جبکہ پیر کے روز قیمت معمولی سے کم رہی کیونکہ سرمایہ کار چین میں اقتصادی ترقی کی رفتار پر پریشان ہیں۔

امریکا میں بھی شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات ہیں، جو ایندھن کی طلب کو کم کرسکتے ہیں۔

پاکستان

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div