Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

صنم جنگ کی ’پرفیکٹ لائف پارٹنر‘ کی تعریف پر مرد حضرات بھڑک اُٹھے

اس بیان پرخواتین صارفین نے اداکارہ کو سراہا ہے۔
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 12:54pm
تصویر: صنم جنگ/انسٹاگرام
تصویر: صنم جنگ/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم جنگ ’حساس موضوع‘ پر گفتگو کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

حال ہی میں سوشل میڈیا پرصنم جنگ نے ”پرفیکٹ لائف پارٹنر“ کی خوبیوں کے موضوع پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنی بیوی کو بااختیار بناتا ہے وہ ہی صحیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو گاڑی چلانے کی اجازت دے کر اسے بااختیار بناتا ہے، اس کا بینک اکاؤنٹ کھلولتا ہے اوراس کا کیریئر بنانے میں اس کی مدد کرتا ہے تو وہ مناسب پارٹنرہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو کام کرنے سے روکتا ہے یا اس کو بااختیار بننے سے روکتا ہے تو وہ صحیح لائف پارٹنر نہیں ہوسکتا‘۔

مزید پڑھیں:

شاہ رخ خان کا فلم ”جوان“ دیکھنے والوں کیلئے تحفے کا اعلان

مصری خاتون کا اپنی طلاق پر جشن اور سونے کے تحائف تقسیم

چند گھنٹوں میں گھر بیٹھے لاکھوں کماکر دینے والی 5 پارٹ ٹائم نوکریاں

اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

کئی صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے صنم جنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ، ’اس طرح توآدھی عوام کے ابو، چاچا اور دادا سب غلط آدمی تھے‘۔

ایک صارف ان کی اس بات سے متفق نہیں ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ، ’فیمنسٹ صرف خود مختار ہونے کی بات کرتی ہیں، ان کے پاس کہنے کے لیے کچھ اور نہیں ہوتا لیکن آخر میں خاندان چلانے کے لیے ان کو کسی مرد کی ہی ضرورت ہوتی ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ، ’عجیب بکواس ہے، وہ مرد جو خود سارا دن خوار ہو کے آپ کی اور بچوں کی ضرورتیں پوری کرتا ہے، زمانے کی سختی نہیں آنے دیتا، وہ اصل مرد ہوتا ہے‘۔

ایک صارف نے ناکام شادیوں کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ ’انکی نصیحت پر عمل کریں کرنے والی خواتین کو ایڈوانس میں مبارک ہو، جیسے انکی 3,3 شادیاں ہوتی ہیں اورآخر میں طلاق ہوتی ہے تو وہ بھی یہی امید رکھیں‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ پاکستان میں تمام خواتین کی طلاق کروادیں گی‘۔

جہاں مرد صارفین اس بات سے مشتعل ہوئے وہیں خواتین ان کی اس بات سے متفق دکھائی دیتی ہیں۔

خیال رہے کہ صنم جنگ نے اپنے کیریئر کا آغاز پلے ٹی وی اور آج ٹی وی سے بطورِ میوزک وی جے کیا تھا، انہوں نے ”دلِ مضطر“، ”الوداع“، ”میرے ہمدم میرے دوست“ اور ”محبت صبح کا ستارہ ہے“ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

ان کا شمار پاکستان کی مشہور مارننگ شو ہوسٹ میں ہوتا ہے۔

Pakistani Actor

lifestyle

Criticism

sanam jung

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div