Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بجلی بل دینے کے بعد راشن کے پیسے نہ بچے، 4 بچوں کی ماں نے زہر کی گولیاں کھا لیں

اہلیہ بجلی کی بندش اور بھوکے بچوں کی وجہ سے پریشان تھی، شوہر
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 06:09pm

جہانیاں میں بل ادائیگی کے باوجود بجلی بحال نہ ہوئی تو گھریلو حالات سے تنگ 4 بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی ختم کرلی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے نہ تھے اور بچے 2 روز سے بھوکے تھے۔

واقعہ جہانیاں کے علاقہ چک 114 دس آر میں پیش آیا۔ گھر کے سربراہ قاسم نے بتایا کہ وہ 4 بچوں کا باپ ہے اور 400 روپے دیہاڑی پر مزدوری کرتا ہے۔

محنت کش نے مزید بتایا کہ 10 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو گھر کی اشیاء فروخت کیں اور قرض لیکر بل ادا کیا۔

خاتون کے شوہر کا مزید کہنا تھا کہ بل ادا کرنے کے باوجود میپکو اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی، بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے بھی نہ تھے۔

 خاتون کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی
خاتون کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی

یہ بھی پڑھیں:

بجلی بلوں کیخلاف چوتھے روز احتجاج، بجلی کمپنیوں کا گھیراؤ، اہم قومی سڑکیں بند، شہروں میں ہڑتال

فاقوں سے تنگ شہری نے 15 پر کال کردی، پولیس نے راشن گھر پہنچا دیا

بجلی کے بل میں کون کون سے ٹیکس شامل ہیں

قاسم نے بتایا کہ گھر آیا تو بیوی حمنہ بجلی کی بندش اور بھوکے بچوں کی وجہ سے پریشان تھی، کام پر گیا تو اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں، اسے تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

Suicide

Punjab police

electricity bill

Pakistan Inflation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div