Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

دریائے چترال پر مسافروں سے بھری چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی

ریسکیو 1122 نے تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا
شائع 29 اگست 2023 11:35am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

اپر چترال میں کوراغ کے مقام پر دریائے چترال پر چئیر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق چیئر لفٹ کی رسیہ ٹوٹنے سے اس میں سوار تین افراد پھنس گئے مگر ڈیزاسٹر ٹیم نے ڈولی کو کنارے پر کھینچ لیا تھا۔

ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر اہلکار نے ڈولی کو رسی سے باندھ کر واپس ریپیلنگ کرتے ہوئے کنارے پر پہنچا اور تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بٹگرام میں بھی چیئر لفٹ کی رسی توٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 8 طالب پھنس گئے تھے جنہیں آپریشن کے تقریباً 15 گھنٹوں بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔

chital

rescue 1122

chairlift