Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

تین ذہین یوٹیوبرز کی ’انوکھی ایجاد‘ ، سب برباد کردو

یہ ویڈیو ان کے چینل "ہاؤ ریڈیکیولس" پر اپلوڈ کی گئی ہے
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 04:16pm
اسکرین گریب: یوٹیوب
اسکرین گریب: یوٹیوب

آسٹریلیا کے تین ذہین ترین یوٹیوبرز نے ایک عجیب وغریب تجربہ کرتے ہوئے تاریخ کا پہلا اور طاقتور ترین بلینڈر بناڈالا۔

یوٹیوب پر شئیر کی گئی ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلینڈر میں ٹی وی، ریفریجریٹراور کشتی کو ڈال کر چلایا گیا ہے۔

اس مشینی توڑ پھوڑ کے ہر ایک منظر کا ہرایک پہلو کئی کیمروں سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یہ ویڈیو ان کے چینل ”ہاؤ ریڈیکیولس“ پر اپ لوڈ کی گئی ہے جسے اب تک 2.2 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

’سوچ بھی نہیں سکتی‘، ڈرامہ حادثہ پر حدیقہ کیانی کی وضاحت

32 سالہ سافٹ ویئرانجینئرملازمت چھوڑ کراپنے بچوں سے ملنے نکل پڑا

شاہد آفریدی اورسہیل خان کی ائرپورٹ پر دلچسپ ملاقات، ویڈیو وائرل

تینوں یوٹیوبرز بریٹ اسٹینفرڈ، ڈیرک ہیرون اور اسکاٹ گانسن، نے دنیا کا سب سے بڑا بلینڈر بنایا جس کی پنکھڑی اتنی بھاری تھی کہ دو افراد نے اسے اٹھا کر جناتی مشین کی موٹرکے ساتھ نصب کیا۔

بلینڈرکے اطراف کے شیشے دھاتی اشیاء ٹکرانے کے باوجود بھی محفوظ رہے۔

سب سے پہلے اس میں اصلی جوسر اور بلینڈر ڈالا گیا جسے 1750 چکرفی منٹ کی رفتار سے گھومنے والی مشین نے پاش پاش کردیا۔

اسی طرح مشین میں بڑے تربوز اور خربوزے کو بھی ڈالا گیا۔ اس کے بعد پھر ایک سرفنگ بورڈ کواندر ڈالا گیا۔

اسی طرح اس میں لاتعداد ٹینس اورگولف کی گیندیں ڈالی گئیں، اور پھر ایک ریفریجریٹر اور ایک ٹیلی ویژن بھی اس کی نذر کیا گیا۔

حتیٰ کہ گالف کھیلنے کی مضبوط آہنی چھڑیاں بھی تنکوں کی طرح ٹوٹ کر بکھر گئیں۔

یہ ٹیم ماضی سے ہی عجیب و غریب اسٹنٹس کا مظاہرہ کرکے ان کی ویڈیو بناتی رہی ہے، جن میں اونچائی سے کار گرانا اور جان بوجھ کرقیمتی اشیا تباہ کرنا شامل ہے۔

دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور بلینڈرکی ویڈیو 5 اگست کو ریکارڈ کی گئی تھی۔

ان اشیا کی ٹوٹ پھوٹ کو اچھی طرح ریکارڈ کرنے کے لیے بلینڈر کے اطراف اور اوپر کئی کیمرے نصب کیے گئے تھے۔

Youtuber

lifestyle

invention

blender

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div