Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

15 سال بعد پاکستان میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا

پاکستانی اوپنرز7 اوورز کے اندر ہی اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے
اپ ڈیٹ 30 اگست 2023 03:39pm
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

پاکستان میں 2008 کے بعد سے پہلی بارایشیا کپ کا میلہ سج گیا۔ ایونٹ کا پہلا ٹاکرا پاکستان اور نیپال کے مابین ہے۔ میچ سے قبل افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ پرفارم کیا۔

میچ شروع ہونے سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس کے دوران پاکستانی رنگ میں رنگے غبارے فضا میں چھوڑے گئے۔

ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کا فیصلہ کیا ۔

ون ڈے انٹرنیشنل ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں ہی پاکستان کی نیپال کے خلاف یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گر گئیں۔

اوپننگ بیٹر فخر زمان 14 رنز پرپویلین واپس لوٹ گئے جب کہ امام الحق اپنا ایشیا کپ کا آغاز یادگار نہ کرسکے اور 14 گیندوں پر 5 رنز پر رن آؤٹ ہوکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستان کے پلیئنگ الیون میں سعود شکیل، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Multan

Aima Baig

ASIA CUP 2023

PakvsNepal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div