Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

’عبوری حکومت جانبداری برت رہی ہے‘ ، جی ڈی اے کا نگراں وزیراعظم کو خط

جی ڈی اے نے وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وقت بھی مانگ لیا
اپ ڈیٹ 30 اگست 2023 03:07pm
تصویر: المی اسٹاک فوٹو
تصویر: المی اسٹاک فوٹو

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھے جانے والے خط میں کہا کہ عبوری حکومت جانبداری برت رہی ہے۔

خط میں کہا کہ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری کی تعیناتی خوش آئند ہے اور صرف آئی جی اورچیف سیکرٹری کی تبدیلی کافی نہیں، بیوروکریسی اور پولیس افسران کی تبدیلی ضروری ہے۔

جی ڈی اے کے رہنما سردارعبدالرحیم نے کہا کہ 15 برس میں اقربا پروری اور میرٹ کا قتل عام کیا گیا، سیاہ دور میں من پسند نا اہل افراد کو نوازا گیا ہے۔

خط میں بدترین مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی اے نے نگراں وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت بھی مانگ لیا۔

GDA

Anwaarul Haq Kakar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div