Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

شمشاد اختر کی قائمہ کمیٹی میں دیے گئے بیان پر وضاحت

کچھ لوگ کہتے ہیں مشکل حالات میں چیلنج کیوں قبول کیا، نگراں وزیر خزانہ
شائع 30 اگست 2023 11:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ سینیٹ قائمہ کمیٹی کی بریفنگ کے دوران میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

نگراں وزیر خزانہ نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ میں تو سوچتی ہوں یہ عہدہ ہی کیوں قبول کیا۔

ان کا یہ بیان خوب وائرل ہوا، جس کے بعد نگراں وزیر خزانہ نے وضاحتی بیان جاری کیا۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں مشکل حالات میں چیلنج کیوں قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے خدمت کا موقع ملنا اپنے لئے اعزازسمجھتی ہوں۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ اپنی پوری کاوشوں سے ملک کی خدمت کروں گی۔

Shamshad Akhtar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div