Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

شمالی وزیرستان کے نوجوان نے امریکا میں ’کری ایٹو ایوارڈ‘ جیت لیا

پاک فوج نے کامران کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپ ٹاپ بھی دیا
شائع 31 اگست 2023 09:57am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

شمالی وزیرستان کے ایک نوجوان کامران خان نے پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے امریکا میں ’کری ایٹو ایوارڈ 2023‘ میں پیپلزچوائس ایوارڈ جیت لیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپین وام سے تعلق رکھنے والے کامران نےعالمی مقابلہ جیتا، جس پر پاک فوج کی جانب سے اُسے بہت سراہا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے کامران خان کے اعزاز کیلئے ان کو میران شاہ ڈویژن ہیڈکوارٹر مدعوکیا گیا۔

ٹوڈی انیمیشن ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کامران کو مشکلات درپیش تھی، تو پاک فوج نے کامران کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیپ ٹاپ مہیا کیا۔

کامران خان نے یادگار شہداء پرکھڑے ہو کراپنی کامیابی شہداء کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت ہی شمالی وزیرستان میں امن قائم ہوا ہے۔

مزید کہا کہ جولوگ کہتے ہیں شمالی وزیرستان میں امن نہیں ہے، تو میں نے امن کی بدولت یہ ہنر سیکھا ہے۔

ISPR

North Waziristan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div