Aaj News

جمعرات, فروری 29, 2024  
18 Shaban 1445  

پی ٹی آئی چیئرمین نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

عمران خان جیل میں ہونے کی بناء پر انسدادِ دشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے، درخواست
شائع 31 اگست 2023 01:12pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواستوں میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج، تھانہ گلبرگ اور تھانہ سرور روڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ مسلسل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوتے رہے،اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔

درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا، جہاں سے وہ جیل میں ہونے کی بناء پر انسدادِ دشتگردی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

درخواست کے مطابق ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پرچیئرمین پی ٹی آئی کی لی گئی ضمانتوں کو مسترد کر دیا۔

عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا ضمانتوں کو کینسل کرنے کا 11 اگست کا فیصلے کالعدم قرار دیا جائے۔

imran khan

lahore

Lahore High Court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div