Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرینوں کے کرایوں میں بھی اضافہ

اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہو گا
شائع 01 ستمبر 2023 01:48pm
تصویر/ روئٹرز
تصویر/ روئٹرز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے آفٹرشاکس سامنے آنا شروع ہوگئے۔ پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ایکسپریس، پسینجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

محکمہ ریلویز کے مطابق اضافے پر عملدرآمد 2 ستمبر سے ہو گا۔

واضح رہے کہ 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل 16 اگست کو ریل کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا

Pakistan Railways

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div