Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ایشیا کپ: پاکستان کا بھارت کےخلاف میچ کیلئے 11رکنی ٹیم کا اعلان

بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے
شائع 01 ستمبر 2023 07:33pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، نیپال کےخلاف فتح سمیٹنےوالی ٹیم ہی بھارت کےخلاف کھیلے گی۔

ایشیا کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے پاکستان ٹیم کا ویننگ کمبی نیشن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیپال کے خلاف شاندار فتح سمیٹنے والی ٹیم ہی بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔

بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، جب کہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد اور محمد رضوان پلینگ الیون کا حصہ ہوں گے۔

آل واؤنڈر محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔

نیپال کو 238 رنز سے شکست

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے نیپال کو 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے اپنی 102 ویں اننگز میں 19 ویں سینچری مکمل کی، جو ون ڈے کے کم میچز میں زیادہ سینچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے، اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ کے پاس تھا، جنہوں نے 104 اننگز میں 19 سینچریاں بنائی تھیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاء کپ کرکٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، نیپال کو 238 رنز سے شکت دے دی

بابر اعظم نے 131 گیندوں پر 151 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 14 چوکے بھی شامل تھے، انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے اپنے کیریئر کی پہلی شاندار سینچری اسکور کی اور صرف 71 بولز پر 109 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 11 چوکے شامل ہیں۔

بابر اعظم اور افتخار احمد کے درمیان شراکت میں 214 رنز بنے، جو پاکستان کی جانب سے 5 ویں وکٹ پر سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بن گیا ہے، اس سے قبل یونس خان اور عمر اکمل نے پانچویں وکٹ پر 176 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔

343 رنز کے تعاقب میں نیپال کی پوری ٹیم 23 اعشاریہ 4 اوورز میں 104 رنز بناسکی، نیپال کے صرف 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔

پاکستانی آل راونڈر شاداب خان نے 6 اعشاریہ 4 اوورز میں صرف 27 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کی ون ڈے میں اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ فاسٹ بولر حارث رؤف نے 5 اوورز میں 16 رنز دے کر 2 وکٹیں بٹوریں، شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ آل راونڈ محمد نواز اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Pakistan Cricket Team

ASIA CUP 2023