Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اوپن مارکیٹ میں ڈالر نئی حد عبور کرکے واپس 330 پر آگیا

ڈیلرز اور فاریکس ایکس چینج ایسوسی ایشن کے بتائے گئے ریٹس میں بھی فرق
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2023 06:18pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا ہے۔ دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے ہفتے کی شروعات پر مثبت رجحان رہا۔

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 305.64 روپے پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو کر 305 روپے 47 پیسے پر آگیا تھا۔

ادھر ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بھاؤ میں ساڑھے تین روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 334 روپے 50 پیسے پر آئی ، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نئی حد عبور ہوگئی تھی۔

تاہم بعد میں اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 330 کی سطح پر پہنچ گیا۔

ڈیلرز بزنس ریکارڈر کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں صارفین کے لیے روپیہ فروخت کے لیے 330 اور خریداری کے لیے 327 روپے بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق مارچ 2023 تک پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں نئے ہفتے کی شروعات پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 331 روپے پر جا پہنچا

ڈالر کیوں مہنگا ہوا، وجہ سامنے آگئی

روپے کی قدر میں تیزی سے کمی پاکستان کیلئے بدترین طوفان ہے، بزنس کونسل

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 394 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس 45 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا۔

انڈیکس گزشتہ کاروباری روز 45 ہزار 312 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices

US Dollars

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div