Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کوئٹہ: کسٹم اہلکاروں کی معطلی کی یقین دہانی پرٹرانسپورٹرزکا احتجاج ختم

گزشتہ روز کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے تاجر جاں بحق ہوا تھا
شائع 05 ستمبر 2023 09:01am

کوئٹہ میں زرغون روڈ پر فائرنگ سے نوجوان تاجرکی ہلاکت کیخلاف ٹرانسپوٹرز و تاجروں کا احتجاج ذمہ دار کسٹم اہلکاروں کی معطلی کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔

کلکٹر کسٹم، تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں کسٹم حکام نے تاجر کے لواحقین کو ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادائیگی اور خاندان کے ایک فرد کو ملازمت دینے کے علاوہ ذمہ داراہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی۔

پیر کی صبح کوئٹہ کے علاقے ایدھی چوک زرغون روڈ پر فائرنگ سے نوجوان قسیم آغاکی ہلاکت کےخلاف ٹرانسپوٹرز و تاجروں نے احتجاج کیا تھا۔

انجمن تاجران چیمبر اف کامرس بلوچستان ٹرانسپورٹرز پر مشتمل وفدنے کسٹم اہلکاروں کے مبینہ ناروا سلوک اور تاجر کے بہیمانہ قتل کے خلاف کلکٹر عرفان الرحمن سے ملاقات کرکے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

کلکٹر کسٹم نے وفد کو ذمہ داروں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات کےلیے کمیٹی قائم کرکے ملوث اہلکاروں کےخلاف کاروائی کی جائے گی۔

کسٹم حکام کے مطابق متاثرہ تاجر کے لواحقین کوانصاف فراہم کرتے ہوئے کسٹم اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرک پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کو کسٹم ایک ملازمت اور ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے ادا کریگی اور ضبط کی گئی گاڑی اور سامان کو بھی مالک کے حوالے کیا جائے گا۔

مظاہرین اور کسٹم کلکٹر انفورسمینٹ عرفان الرحمان اور دیگر کسٹم حکام کے درمیان مذکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔

quetta

protest

traders

transporters protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div