Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آرمی چیف کا ازبکستان کا دورہ، ازبک صدر اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

آرمی چیف نے تاشقند میں یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے،آئی ایس پی آر
شائع 05 ستمبر 2023 11:31pm

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے 2 روزہ دورہ ازبکستان کے دوران ازبکستان کے صدر شوکت مرزا یوئیف سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے دورہ ازبکستان کا مقصد فوجی اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی صدر ازبکستان سمیت وزیر دفاع اور چیئرمین اسٹیٹ سکیورٹی سے بھی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں آرمی چیف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس تبادلے کو بڑھانے پر زور دیا۔

آرمی چیف نے ازبک فوج کی تربیت کے معیار اور علاقائی سلامتی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس سے قبل ازبکستان کی وزارت دفاع آمد پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے تاشقند میں یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔

COAS

security forces

General Asim Munir

Pakistan Law and order situation

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div