Aaj News

منگل, مئ 07, 2024  
28 Shawwal 1445  

ایشیا کپ: سری لنکا نے پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا

ایشیا کپ کا فائنل پاکستان کی میزبانی میں 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا
شائع 06 ستمبر 2023 08:53am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

سری لنکا نے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے میں افغانستان کو 2 رنز سے شکست دے کر بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ 2023 کے سپر فور مرحلے کا آغاز بدھ کو لاہور میں ہوگا۔

سپر فورمرحلے میں چھ میچز ہوں گے جس کے بعد پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور پاکستان (گروپ اے)

پاکستان نے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور افتتاحی میچ میں نیپال کو شکست دے کر سپر فور کے لیے کوالیفائی کیا۔اس کے بعد بھارت نے بارش کی وجہ سے کھیلے گئے میچ میں نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

گروپ اے ون میں پاکستان پہلے جبکہ گروپ اے ٹو میں بھارت دوسرے نمبر پر رہا۔

سری لنکا نے پالی کیلے میں اپنی مہم کا آغاز بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کیا۔ تاہم بنگلہ دیش نے زبردست واپسی کرتے ہوئے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنائی۔

اس کے بعد سری لنکا نے محمد نبی کی عمدہ بیٹنگ کو ناکام بناتے ہوئے لاہور میں کھیلے گئے آخری گروپ میچ میں افغانستان کو 2 رنز سے شکست دے کر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

سُپر فور کا شیڈول

6 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، لاہور (دوپہر 3:00 بجے)

9 ستمبر: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش, کولمبو (دوپہر 3:00 بجے)

10 ستمبر: پاکستان بمقابلہ بھارت ، کولمبو (دوپہر 3:00 بجے)

12 ستمبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، کولمبو (سہ پہر 2:30 بجے)

14 ستمبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، کولمبو (دوپہر 3:00 بجے)

15 ستمبر: بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ، کولمبو (دوپہر 2:30 بجے)

17 ستمبر: ایشیا کپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

ٰIndia

ASIA CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div