Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

فوج اور عوام کے رشتے پر وار تحمل اور سمجھداری نے ناکام بنا دیا، آرمی چیف

یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنرل عاصم منیر
اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2023 04:46pm
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر۔ فوٹو — فائل
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر۔ فوٹو — فائل

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بعض عناصر نے عوام اور فوج کے مقدم رشتے پر وار کرنے کی مذموم کوشش کی جسے تحمل اور سمجھداری سے ناکام بنایا۔

میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کے مزار پر یوم دفاع کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر پاکستان عارف علوی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے مزار پر پھول رکھے گئے اور فاتح خوانی کی گئی۔

دریں اثنا یوم دفاع پر ایک بیان میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور عوام کے مابین اعتماد ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ یوم دفاع و شہدا ہماری قومی و عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے، یہ دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 65 کی جنگ میں مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کو جرات اور پیشہ ورانہ مہارت سے ناکام بنایا اور جنگ میں قومی اتحاد و یکجہتی کا جذبہ دیکھنے میں آیا جب کہ اسی جذبےسے ہم نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنایا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج دنیامیں نمایاں مقام رکھتی ہے، ایمان، تقوی اور جہاد فی سبیل اللہ ہمارا طرہ امتیاز ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر دم تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوم دفاع پاکستان آج منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیراعظم کا شہدا کو سلام

آرمی چیف نے سیاسی جماعتوں کے مخلص نہ ہونے کی بات نہیں کی، عقیل کریم ڈھیڈی

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دفاع وطن کو اپنی جان سے مقدم رکھنا پاک فوج کا عزم ہے، شہداء کی قربانیاں، غازیوں کے کارنامے قابل تقلید مثالیں ہیں، شہدا کے خون سےآزادی کے چراغ روشن ہوتے ہیں۔

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ شہدا کا تقدس اور احترام ہماری اہم ذمہ داری ہے جب کہ پاک فوج اور عوام کے مابین اعتماد ہمارا قیمتی اثاثہ ہے۔

COAS

Defence Day

General Asim Munir

Army Chief General Asim Munir

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div