Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

سعودی عرب: یوم دفاع کی تقریب میں سربراہ اسلامی عسکری اتحاد کی شرکت

6 ستمبر ہماری عسکری تاریخ کا روشن ترین دن ہے، بریگیڈیئر محمد عاصم
شائع 07 ستمبر 2023 08:55am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سعودی عرب میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف شریک ہوئے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں اور ملٹری اتاشیز کا سفیر پاکستان احمد فاروق اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر عاصم نے استقبال کیا، جبکہ اسلامی عسکری اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع سفارت خانہ پاکستان کے ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر ہماری عسکری تاریخ کا روشن ترین دن ہے، جب پاکستان کی بہادر افواج نے دشمن کو اس کے مذموم عزائم میں ناکام بنایا۔

 اسکرین گریب
اسکرین گریب

بریگیڈیئر محمد عاصم نے کہا کہ پاک فوج دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں سے پہچانی جاتی ہے اور قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز میں بھی کام کرتی ہے اور پاک فوج کا ہر جوان دفاع وطن کے لئے ہر لمحہ تیار کھڑی ہے۔

اس کے علاوہ پاک سعودی عسکری تعلقات کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے جس سے دونوں ممالک دفاعی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔

پاکستان کے سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کو پاکستان نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچاد کیا اور پاک فوج اور عوام نے مل کر جنگ لڑی مگر پاکستان امن کا خواہاں ہے اور چاہتا ہے کہ دنیا میں امن قائم رہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ مسلہ کشمیر کو حل کیا جائے تاکہ خطے میں امن کی فضا کو فروغ مل سکے۔

جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے سفارت خانہ پاکستان کی کاوش کو سراہا اور غیر ملکی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ تقریب میں موجود پاکستانی فوجی افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

Saudi Arabia

پاکستان

Defence Day

Raheel Sharif

Pakistam Army

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div