Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن، چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری خوراک زمان وٹو کو عہدے سے ہٹا دیا
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2023 11:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

شوگر بحران کے معاملے پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری خوراک زمان وٹو کو عہدے سے ہٹا دیا۔ دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کے دوران چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد کرلیے۔ راجن پور میں بھی سیکڑوں چینی کی بوریاں ضبط کرلی گئیں۔

شوگر بحران میں غلط بیانی اور مس کنڈکٹ کے معاملے پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سخت ایکشن لیا۔

انھوں نے سیکریٹری خوراک زمان وٹو کو عہدے سے ہٹا دیا۔

چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو انکوائری کی ہدایت بھی کردی گئی۔

سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید کو خوراک کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ نے راجن پور کے علاقے بیٹ سونترا میں گودام پر چھاپا مارا اور 800 چینی کی بوریاں قبضے میں لیں۔

انتظامیہ نے گودام کو سیل کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔

واضح رہے کہ راجن پور میں چینی کی فی کلو قیمت 185 روپے ہے۔

دوسری طرف ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف آپریشن کرکے311 ٹن چینی کے5650 بیگ برآمد کرلیے۔

انتظامیہ کی جانب سے چھاپے درابن روڈ، مریالی ، بنددھپانوالہ اور دیگر گوداموں پر مارے گئے۔

چھاپوں کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ درابن روڈ پر واقع گوداموں سے 5000 بوری چینی برآمد کی گئی، جبکہ مریالی کریانہ اسٹور سے 650 تھیلے چینی کے برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :

چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور میں چینی کے بعد آٹا بھی مہنگا ہو گیا

پاکستان میں آئندہ ماہ میں کتنی چینی کی ضرورت ہے، موجودہ اسٹاک کتنا ہے

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ گندم اور چینی کی اسمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے، تاجر برادری ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کرے۔

sugar

sugar price

sugarcane

Sugar Smuggling

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div