Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

’موثر نگرانی کی وجہ سے 519 ملین روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا‘

سرفراز احمد بگٹی کی آئی بی خیبرپختونخوا، کسٹمز کے مشترکہ آپریشن پر مبارکباد
شائع 08 ستمبر 2023 01:06am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے انٹیلی جنس بیورو خیبرپختونخوا اور کسٹمز انٹیلی جنس کو مثالی مشترکہ آپریشن پر مبارکباد دی ہے۔

سرفرازبگٹی نے ٹویٹ میں کہا کہ آپ کی موثر نگرانی کی وجہ سے 519 ملین روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔

نگراں وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آئی بی خیبرپختونخوا کی تاریخ میں انتہائی اہم کیسوں میں سے ایک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ بالا اقدام ہماری معیشت اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے آپ کی لگن کی روشن مثال ہے۔

drugs

Intelligence bureau

customs officers

Sarfraz Bugti

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div