Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پلیئرز کے دل ٹوٹنے کی بات نہیں، اسکواڈ میں بہترین کھلاڑی ہی شامل ہونگے، بابراعظم

ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کر سکتا، کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم
شائع 09 ستمبر 2023 11:18am
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم۔ فوٹو — اے پی پی/ فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم۔ فوٹو — اے پی پی/ فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر کھلاڑیوں کے دل ٹوٹنے والی کوئی بات نہیں ہے۔

ایک بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے، ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم اپنا اسکواڈ بھی تقریباً بنا چکے ہیں، ٹیم کی بہتری کے لئے سب کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں، مجھے ان پر یقین ہے، البتہ ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کر سکتا۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

Colombo

ASIA CUP 2023

world cup 2023

ICC ODI WORLD CUP 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div