Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

جی 20 گالا ڈنر: وزرائے اعظم کی بیگمات کے ملبوسات نے توجہ کھینچ لی

بھارتی میڈیا نے اس ڈنرمیں پہنے گئے ملبوسات کو اپنی 'سیاست وثقافت' کی جیت قراردیا
اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2023 04:14pm
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹوڈے/ویب سائٹ

بھارت میں جی 20 ایونٹس کے اختتام کے بعد گالا ڈنر میں وزرائے اعظم کی بیگمات کے ملبوسات نے سبھی کی توجہ حاصل کی۔

یہ کہنا درست ہوگا کہ گزشتہ رات کا ڈنر ہندوستانی سیاست اور فیشن دونوں کے لیے ایک جیت تھی۔

بھارتی صدر مرمو نے اپنے مشہور انداز کے مطابق روایتی ساڑھی کا انتخاب کیا۔ چھ گزکی بھوری رنگ کی اس ساڑھی میں باریک نقطوں کا پیٹرن بنا ہوا ہے۔ جبکہ بارڈرز پر فیروزی، گلابی اور گہرے سبز رنگ کے پھول بھی تھے۔

بھارتی صدر مرمو

برطانوی وزیراعظم کی اہلیہ اکشتا مورتی نے ریشم جارجٹ سے بنا لمبی آستین والا، پھولوں سے پرنٹ شدہ، مِڈی ڈریس منتخب کیا۔ ان کا اسکرٹ گلابی، آسمانی نیلا اور پودینہ سبز رنگ کے امتزاج پر مشتمل تھا۔

مزید پڑھیں:

بھارت میں جی 20 کانفرنس پرعالمی میڈیا نے سوالات اٹھا دیئے، ناکامی کا امکان

چینی صدر نے بھارت میں جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، بائیڈن منت سماجت پر مجبور

پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ لندن فیشن ویک میں دھوم مچائے گا

انہوں نے ہیرے کی بالیاں، چند انگوٹھیاں اور گولڈن کلچ کے ساتھ ظاہری شخصیت کوایک خوبصورت لُک دیا۔

برطانوی وزیراعظم کی اہلیہ اکشتا مورتی

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کی اہلیہ یوکو کیشیدا نے اس ڈنر میں کانجیورم سبز رنگ کی ساڑھی پہن رکھی تھی جس کے کنارے گولڈن کلر کے تھے۔

یوکو نے اپنے بالوں میں بن نما ہئیر اسٹائل بنایا تھا، سفید کلچ اور بندیا بھی کافی منفرد نظر آرہی تھی۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدا کی اہلیہ یوکو کیشیدا

ماریشس کے وزیر اعظم پرویند کمار کی اہلیہ کوبیتا جگنناتھ دیگر فرسٹ لیڈیز کی طرح اپنی ڈریسنگ کے سبب توجہ کو مرکز بنی ہوئی تھیں۔

ان کی سفید ساڑھی میں دھاگے کے کام کے بولڈ ڈیزائن اور ہلکا گولڈن بارڈر تھا۔ آستین پربھی گولڈن ایمبرائیڈری تھی۔

ماریشس کے وزیر اعظم پرویند کمار کی اہلیہ کوبیتا جگنناتھ

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامفوسا کی اہلیہ شیپو موتسیپ نے بھی انڈو ویسٹرن لباس کا انتخاب کیا تھا لیکن ان کی سب سے زیادہ منفرد بات یہ تھی کہ ان کے بالوں کو بن ہئیر اسٹائل میں بنایا گیا تھا۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سفید اور ہلکے پیلے رنگ کی کڑھائی کے ساتھ لائلیک ساڑھی پہن رکھی تھی۔ انہوں نے ساڑی کو پوری آستین والے بلاؤز کے ساتھ زیب تن کیا جو ان کی ساڑھی کے رنگ سے مماثلت رکھتا تھا۔ زیورات میں انہوں نے موتی کے ہار کا انتخاب کیا۔

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد

آئی ایم ایف کی سربراہ جارجیوا بھی اس ڈنر کے لیے کم توجہ کا مرکز نہیں تھیں، وہ جامنی رنگ کا سوٹ پہنی ہوئی تھیں جس میں گلے اور آستین پر کڑھائی تھی۔ انہوں نے اس سوٹ کو بیج رنگ کے دوپٹے کے ساتھ زیب تن کیا تھا۔

ئی ایم ایف کی سربراہ جارجیوا

Women

G20

fashion

lifestyle

dinner

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div