Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

سائفرکیس: عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2023 11:31am
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

سائفر کیس میں درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست ضمانت دائر کردی۔

عمران خان نے سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت دائرکی۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ضمانت پر اٹک جیل سے رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت نے عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کے خلاف کافی ناقابل تردید شواہد ہیں، تحریری فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی اور کیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست مسترد

سائفر کیس: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

خصوصی عدالت کا تحریری فیصلے میں کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی مقدمے میں ایک کردار کے تحت نامزد ہیں، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ناقابل تردید شواہد ان کا کیس سے لنک ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ریکارڈ کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی سیکشن 5 اور 9 اور ناقابل ضمانت دفعات کے جرم کے مرتکب ٹھہرے ہیں، ضمانتیں خارج کرنے کے لیے کافی مجرمانہ مواد ہے۔

اسلام آباد

ٰImran Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div