Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

دنیا کے سب سے پہلے خودکش حملہ آور یہودی تھے، بی بی سی کا دعویٰ

بی بی سی کی خودکش حملہ آوروں کی تاریخ پر رپورٹ پر اسرائیلی حکام برہم
شائع 16 ستمبر 2023 08:27pm
تصویر: شارٹ ہسٹری
تصویر: شارٹ ہسٹری

برطانوی خبر رساں ادارے ”برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن“ (بی بی سی) کی عربی سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے پہلے ”خودکش حملہ آور“ یہودی تھے۔

بی بی سی عربی پر ”تاریخ میں خودکش بمباروں کی کہانی: جنونی یہودیوں سے لے کر قاتلوں اور جہادیوں تک“ کے عنوان سے شائع مضمون میں یہودیوں کو تاریخ کے پہلے خودکش حملہ آور قرار دیا گیا ہے۔

امریکہ پر القاعدہ کے حملے (9/11) کی 22 ویں برسی پر شائع کی گئی اس اسٹوری میں لکھا گیا کہ ’خیال کیا جاتا ہے تاریخ میں پہلا خودکش حملہ رومیوں کے یروشلم پر قبضہ کرنے کے بعد یہودی جنونیوں کے ایک گروپ نے کیا، جس نے رومیوں اور یہودیوں میں دہشت پھیلا دی تھی‘۔

مضمون میں یہ بیان کیا گیا کہ کس طرح ”سیکاری“ کے نام سے مشہور یہ یہودی رومن قابضین اور ان کے اتحادیوں پر لباس میں چھپے خنجروں سے حملہ کرتے، یہ جانتے ہوئے کہ ان حملوں کے نتیجے میں انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جائے گا۔

بی بی سی کی اسٹوری میں شائع الفاظ مطابق ’ان شدت پسندوں کو ”سیکاری“ کے نام سے جانا جاتا تھا، جس کا مطلب ہے چھوٹے خنجر رکھنے والے، کیونکہ وہ اپنے چھوٹے خنجروں کو اپنے کپڑوں کے اندر چھپائے رکھتے تھے جب تک کہ وہ رومی فوجیوں یا رومیوں کے ساتھ تعاون کرنے والے یہودیوں کے قریب نہ پہنچ جائیں، اور پھر یہ خنجر اُن کی گردنوں میں گھونپتے تھے۔ اس یقین کے باوجود کہ (اس حملے کے بعد) ان کی قسمت دوسرے رومی فوجیوں کے ہاتھوں موت ہوگی‘۔’

 تصویر: شارٹ ہسٹری
تصویر: شارٹ ہسٹری

یہ گروہ 66 اور 73 عیسوی کے درمیان سرگرم تھا۔

مضمون میں بتایا گیا کہ یہ گروہ یروشلم میں گرفتاری اور حملوں کے ڈر سے بحیرہ مردار کے قریب مسدا قلعہ کی طرف بھاگ گیا۔ یہ گروہ محل میں کچھ عرصے تک مقیم رہا یہاں تک کہ رومیوں نے قلعے کو محاصرے کے بعد ختم کر دیا۔

رومی جب اس قلعے میں داخل ہوئے تو پایا کہ گروہ کے تمام ارکان، جن کی تعداد تقریباً ایک ہزار تھی، غلام بنائے جانے کے ڈر سے خودکشی کر چکے تھے۔

اس مضمون میں تاریخ میں خودکشی کو بطور فوجی حربہ استعمال کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح نرودنیا وولیا انقلابی گروپ نے 1881 میں زار الیگزینڈر دوم کو ہلاک کرنے کیلئے بمباری کا منصوبہ بنایا تھا۔

مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ ’مشرق اور مغرب کے درمیان سرد جنگ کے دوران ہم نے کوئی خودکش حملہ نہیں دیکھا جب تک کہ اسرائیل نے لبنان پر حملہ نہیں کیا‘۔

suicide attack

jews

Suicide Attackers

Sicarii

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div