Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد، 4 اسمگلر گرفتار

2 ہزار330 کلو گرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں چھپائی گئی تھی، حکام اے این ایف
شائع 18 ستمبر 2023 02:33pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کوئٹہ میں اے این ایف انٹیلیجنس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار منشیات اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کی جانب سے کارروائی مینگل آباد کے قریب مغربی بائی پاس پر کی گئی جس میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے ٹرک سے سوا 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2 ہزار330 کلو گرام چرس ٹرک پر نصب سیمنٹ مکسچر مشین میں چھپائی گئی تھی، کارروائی کے دوران ٹرک کے ہمراہ ایک چھوٹی گاڑی بھی پکڑلی گئی۔

حکام کے مطابق گاڑی میں سوار 2 ملزمان سہولتکار کے طور پر ٹرک کو روٹ کلیئر کروا رہے تھے، گاڑی اور ٹرک میں سوار 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کا تعلق قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور چمن سے ہے۔

اے این ایف حکام نے کہا کہ ملزمان منشیات چمن سے کوئٹہ اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ ملزمان سےگروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

quetta

Smuggling

Drugs Smuggling

Anti Narcotics Force (ANF)

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div