Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

پاکستان ریلوے نے ایک بار پھر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا

کرایوں کا اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے ہو گا، نوٹیفکیشن جاری
اپ ڈیٹ 18 ستمبر 2023 07:44pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر 5 فیصد اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا۔

پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری کئے گئے کرائے میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

کرایوں میں اضافے کا اطلاق 19 ستمبر سے پاکستان ریلوے کی تمام مال گاڑیوں، ایکسپریس ٹرینز اور سیلوںز پر ہوگا۔

مزید پڑھیں

’نگراں حکومت کو مینڈیٹ نہیں کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائے‘

لاہور ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام چیلنج

نوٹیفکیشن کے مطابق 250 کلو میٹر تک چلنے والی شٹل اور پسنجر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان ریلوے نے 10 اگست کو 10 فیصد اور 2 ستمبر کو 5 فیصد کرایوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ڈیڑھ ماہ میں محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے بڑھا دیے تھے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17.34 روپے کا اضافہ کیا تھا۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 331.38 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 329.18 روپے ہوگئی۔

petrol price

Pakistan Railways

lahore

Petroleum products

freight train

Public Transport

train fares

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div