Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

جہلم: خاوند نے بیوی، بیٹے اور سالی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا
شائع 19 ستمبر 2023 03:37pm

ویسٹ کالونی میں خاوند نے بیوی، سالی اور سوتیلے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

جہلم کے علاقے ویسٹ کالونی میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ریسکیو کی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ویسٹ کالونی میں گورا قبرستان کے قریب پیش آیا، اور فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت شاہد فاروق کے نام سے ہوئی، جو مقتولہ کا خاوند تھا، ملزم نے اپنی بیوی، سالی اور 15 سالہ سوتیلے بیٹے بابر امین کو غیرت کے نام پر قتل کیا، اور خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: دوسری بیوی کے مبینہ قتل پر شوہر پہلی بیوی اور سالی سمیت گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ چاروں لاشوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور سول اسپتال جہلم منتقل کیا جائے گا، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کئے جارہے ہیں۔

rescue 1122

KILLING IN JEHLUM

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div