Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا

اجلاس بینچزکی تشکیل اور زیر التواء مقدمات کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے، ذرائع
شائع 19 ستمبر 2023 03:51pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے بینچز کی تشکیل اور زیر التواء مقدمات پر تجاویز کے لئے کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں بینچزکی تشکیل اور زیر التواء مقدمات کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار ممبران کو دعوت دے دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں عدالتی امور اور فراہمی انصاف کو بہتر کرنے کے معاملہ پر وکلاء تنظیموں کی تجاویز لی جائیں گی، اور بینچز تشکیل اور مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)

CJ Faez Isa

Chief justice Faez Isa

Supreme court roster