Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

چائے کے شوقین افراد کیلئے ایک نئی خوشخبری

چائے کے شوقین افراد کو اکثر چائے کے نقصانات کا لمبا چوڑا بیان سننا پڑتا ہے
شائع 20 ستمبر 2023 12:36pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

اکثریت کیلئے چائے وہ مشروب ہے جس کے بغیران کی صبح کا آغاز ہونا ناممکن ہے، جہاں اکثریت کی صبح کا آغاز چائے سے ہوتا ہے تو وہیں کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو رات سونے سے پہلے بھی چائے کے مزے لیتے ہیں۔

چائے کے شوقین افراد کو اکثر چائے کے نقصانات کا لمبا چوڑا بیان سننا ہی پڑتا ہے، کہا جاتا ہے کہ رات سونے سے پہلے چائے پینا انسانی صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔

کئی گھرانوں میں رات کے کھانے کے بعد سونے سے پہلے چائے یا سبز چائے پینا ایک روایت بن چکا ہے۔

لیکن رات سونے سے پہلے چائے پینا آپ کی صحت کو یہ فوائد فراہم کرسکتا ہے۔

ذہنی تناؤ(اسٹریس) میں کمی

سارے دن کی تھکاوٹ کے بعد ذہنی اسٹریس محسوس ہونا غیر معمولی بات نہیں۔ چائے میں موجود کیفین آپ کے ذہنی اسٹریس کو باآسانی کم کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

صحتمند بالوں سے کم وزن تک ، کچا ناریل سب کیلئے فائدہ مند

وزن کم کرنا ہے تو بس یہ پھل کھا لیں

ہلدی، نظام ہاضمہ سے جڑے مسائل کا بہترین حل

چائے اہم معدنیات جیسے پوٹاشیم، فاسفورس، میگنیشیم، سوڈیم، کاپر اور زنک فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔

پر سکون نیند

چائے پینے کے فوائد میں ایک فائدہ پرسکون نیند بھی ہے۔ چائے ہمارے حواس کو پرسکون کرکے ہمیں گہری نیند میں لے جاتی ہے۔

اگر آپ کو بھی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا ہے تو یہ مشروب آپ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ تناؤ سے منسلک ہارمونز کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتی ہے۔

دل کی صحت

اگر آپ کو کبھی نیند نہ آرہی ہو اورآپ بے چینی کی کیفیت کا سامنا کر رہے ہیں تو چائے پی سکتے ہیں۔ چائے خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہوئے دل کی صحت کو بہتر کرتی ہے۔

چائے بلڈ پریشر کوبھی کم کر سکتی ہے، یہ خون میں لپڈ اور گلوکوز کی مقدار کو بہتر کرتی ہے۔

چمکتی ہوئی جلد اور صحت مند بال

سبز چائے آپ کے بالوں کی چمک بڑھانے کے ساتھ ساتھ عمر بڑھنے کی علامات کو کم کرتی ہے۔

یہ مہاسوں کے پھیلنے میں بھی مؤثر ہے۔ یہ آپ کی جلد میں کولیجن کی پیداوار کو بڑھا کرچہرے پر جھریوں کو بھی کم کرتی ہے۔

صحت

Benefits

healthy lifestyle

Drinking Tea

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div