Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

حادثات سے بچنے کے لئے 3 بڑے ائیرپورٹس پر جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواستیں طلب کرلیں
شائع 20 ستمبر 2023 03:08pm

سول ایوی ایشن نے پرندوں سے جہازوں کو بچانے اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ملک کے 3 بڑے انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر جدید خودکار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پرندوں سے جہازوں کو بچانے اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ملک کے 3 بڑے انٹرنیشنل ائیر پورٹس پر جدید خود کار نظام نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواستیں طلب کرلی ہیں، 28 ستمبر کو ٹینڈر کھولے جائیں گے۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ اسلام آباد، جناح انٹرنیشنل،اور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید خود کار نظام نصب ہوں گے، پہلے مرحلے میں لاہور کا علامہ اقبال ایئر پورٹ شامل ہے، اور سسٹم کی افادیت کو دیکھتے ہوئے اسلام آباد اور کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آبادیوں میں گندگی کے باعث پرندے ایئرپورٹ کی طرف راغب ہوتےہیں، اور پرندوں کی تعداد میں اضافہ محفوظ ہوائی سفر کیلئے چیلنج ہے۔

Allama Iqbal International Airport

jinah airport

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div