Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

امریکی یونیورسٹی کی خاتون صدر حاضرین کے سامنے گر کر چل بسیں

'خاتون اسٹیج پر بیٹھی تھیں اور گانا گایا جا رہا تھا کہ اچانک وہ زمین گر گئیں'
شائع 21 ستمبر 2023 02:41pm
ٹیمپل یونیورسٹی کی قائم مقام صدر جان ایپس
ٹیمپل یونیورسٹی کی قائم مقام صدر جان ایپس

دنیا میں آنے والے ہرشخص کو موت کا مزہ چکھنا ہے لیکن حال میں ہی امریکا میں ایسا واقعہ پیش آیا جس نے تمام لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔

امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلا ڈلفیا ٹیمپل یونیورسٹی کی قائم مقام صدر جان ایپس ایک تقریب میں حاضرین کے سامنے کھڑے ہوئے اچانک موت کی آغوش میں چلی گئیں۔

ان کی موت ایسے وقت ہوئی جب وہ 72 سالہ معروف تاریخ دان جان ایپس اور افریقی امریکی کیوریٹر چارلس ایل بلاکسن کی یادگاری خدمت کی تقریب میں شریک تھیں۔ بلاکسن گزشتہ سال جون میں 86 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

یونیورسٹی حکام نے منگل کو ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ جان ایپس کو دل کا دورہ پڑا، تقریب میں ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

ترجمان یونیورسٹی ڈیرڈرے چائلڈریس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایپس کی موت ایسے موقع پر ہوئی، جب وہ اسٹیج پر بیٹھی ہوئی تھیں اور گانا گایا جا رہا تھا کہ وہ اچانک زمین گر گئیں۔

یونیورسٹی کے سینئر نائب صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر کین کیسر کا کہنا ہے کہ ان کو جان ایپس کی صحت کے حوالے سے کوئی علم نہیں تھا کہ ان کو کوئی مرض بھی لاحق ہے۔

ایپس کو گزشتہ اپریل میں یونیورسٹی کا قائم مقام صدر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے مارچ میں یونیورسٹی کے سابق صدر جیسن ونگارڈ نے استعفیٰ دیا تھا۔

اس سے قبل ایپس یونیورسٹی میں فیکلٹی آف لاء کی ڈین کے عہدے پر فائز تھیں کیونکہ وہ مستقل طور پر یونیورسٹی کے صدر کے عہدے کیلئے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div