Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب سمیت دیگر سے ملاقاتیں، تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو
شائع 22 ستمبر 2023 09:57am
فوٹو — سوشل میڈیا
فوٹو — سوشل میڈیا

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔

جلیل عباسی جیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف سے نیو یارک میں ملاقات کی۔

وفود کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔

اس کے علاوہ نگراں وزیر خارجہ نے اپنے اسی موقع پر کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

جلیل عباس نے 78ویں جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مصری وزیر خارجہ صمیح شوکری سے بھی ملاقات کی۔

دونوں کے درمیان نشست میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

New York

Egypt

Russian Foreign Minister

Cuba

JALIL ABBAS JILANI

Caretaker Foreign Minister

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div