Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

فیصل آباد: پولیس وین اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں پولیس کانسٹیبل بھی شامل
اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2023 10:12am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل آباد میں پولیس ویگن اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

تاندلیانوالہ سے فیصل آباد میں لوئر کورس کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں کی ویگن ستیانہ کے علاقہ تاندلیانوالہ اوکاڑہ روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے۔

جاں بجق ہونے والوں میں پولیس اہلکار محمد جمیل اور ویگن کا ڈرائیور شفیق بھی شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن میں سے3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.

؎حادثہ کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا. اور حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

traffic accident

police van

Faisal Bin Farhan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div